• news

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، ریونیو سے متعلقہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ مزمل الیاس ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار، سب رجسٹرار، پٹواری، عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر، ریونیو سے متعلقہ افسروں سمیت سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ریونیو سے متعلقہ مسائل حل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اورنگران حکومت کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن