• news

مریدکے: شہر کے مختلف مقامات پر رکھے گئے کوڑے دان چوری

مریدکے(نامہ نگار) ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے شہر کے مختلف مقامات پر رکھے گئے قیمتی کوڑے دان چرا لیے گئے۔ تمام کوڑے دان وقفے وقفے سے چرائے گئے۔ بلدیہ ذرائع کے مطابق ایک کوڑے دان کی قیمت اسی ہزار روپے ہے اور بلدیہ نے کل 202 کوڑے دان شہر بھر میں اہم مقامات پر رکھوائے تاکہ عوام اِدھر اُدھر کوڑاپھینکنے کی بجائے ان میں پھنکیں۔ تاہم چوروں کے ایک گروہ نے ڈالے ڈال کر دو درجن کے قریب کوڑے دان چرا لیے۔ تھانہ سٹی مریدکے کے ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس اور مقامی بلدیہ کے اشتراک سے ملزموں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بلکہ تین لاکھ روپے کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے۔ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن