موبائل نیٹ ورک کمپنیاں زیادہ کنکشن دینے کی دوڑ میں معیار کھو رہی ہیں:شیخ محمد شکیل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق صدرچیمبر آف کامرس شیخ محمد شکیل نے کہا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کمپنیاں زیادہ کنکشن دینے کی دوڑ میں اپنا معیار کھو رہی ہیں‘ صنعتکاروں ‘ تاجروں کوبیرون ممالک کال کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات کال ڈراپ ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ کی ڈیلنگ بھی مکمل نہیں ہوپاتی اور آرڈر کینسل ہونے کی صورت میں صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی زر مبادلہ کی صورت میں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔