• news

بلاول کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار تشویش 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے اپنے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے سویڈن اور دیگر ملکوں میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔ سویڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت ہر قسم کے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جس پر میں نے ان پر زور دیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
بلاول رابطہ

ای پیپر-دی نیشن