• news

مزید 4 نوجوان گرفتار ، صحافی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 


سری نگر(کے پی آئی) آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری حریت پسند عبدالرشید قریشی کی شمالی کشمیر میں جائیداد قرق کر لی گئی ہے جبکہ 4کشمیری نوجوانوں کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی یو نے آزاد کشمیر میں مقیم کشمیری حریت پسند عبدالرشید قریشی عرف فاروق قریشی ساکن کچہ ہامہ کرالہ پورہ کپواڑہ کی چھ کنال اور تین مرلہ اراضی قرق کر کے اس پر قرقی کا نوٹس چسپاں کر دیا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کے ایک اخبار کے ایڈیٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ قابض حکام نے کئی صحافیوں اور کم از کم ایک سیاسی کارکن کا پاسپورٹ معطل کر دیاہے جبکہ متعدد لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ دی وائر نے ایک رپورٹ میں کہاکہ جن لوگوں کے پاسپورٹ معطل کئے گئے انہیں بھارتی سیکورٹی کے لئے خطرہ قرار دیا گیاہے۔دوسری جانببھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار سری نگر میں ہلاک ہو گیا۔سی آر پی ایف کی 79بٹالین کا اہلکار مہیش سنگھ اس وقت شدید زخمی ہوا جب سرینگر کے علاقے سونہ وار میں امر کلب کے قریب چنار کے درخت کی ایک بڑی شاخ اس پر گر پڑی۔ اہلکار کو فوری طور پر صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 اگست یوم استحصال کشمیرکو یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر ی ناجائز بھارتی قبضے کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے اور وہ شہداکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن