شہباز کا زرداری ، نواز شریف سے رابطہ ، نگران وزیراعظم کیلئے ناموں سیٹ اپ پر مشاورت
اسلام آباد (خبر نگار) نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا مشاورت کا بھی امکان ہے۔ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔
شہبازشریف فون