سائنس فاﺅنڈیشن کی ممبر سائنس کی پوسٹ کا قواعد و ضوابط کے برعکس چارج دینے کا انکشاف
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کی گریڈ 21کی ممبر سائنس کی پوسٹ کا مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے برعکس گریڈ 20کے افسر کو چارج دینے کاانکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین سائنس فاﺅنڈیشن نے متعلقہ افسر کی جوائننگ لینے سے انکار کر دیا جس پر متعلقہ افسر نے خود ہی بطور ممبر سائنس (گریڈ 21 ) کا چارج سنبھالنے کا لیٹر جاری کر دیا ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اورچیئرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے درمیان اختیارات کی جنگ شروع ہو چکی ہے ۔ چیئرمین پی ایس ایف نے بتایا کہ وزارت کے بعض اعلی حکام کی طرف سے انہیں استعفی دینے کا بھی پیغام بھجوایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر استعفی نہ دیا تو انہیں 6ماہ کی رخصت پر بھجوا کر ان کیخلاف انکوائری شروع کرکے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پی ایس ایف کے گریڈ 20کے افسرڈائریکٹر سائنس پاپولرائزیشن ڈاکٹر حفیظ اللہ خان جن کے پاس پہلے ہی ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ( ایم پی ون سکیل) اور سیکرٹری پی سی ایس ٹی کے بھی چارج ہیںکو ممبر سائنس پی ایس ایف کے عہدے کا بھی چارج دیاگیا اور ان کی جوائننگ پی ایس ایف کو بھجوائی تو چیئرمین سائنس فاﺅنڈیشن کی ہدایت پر رولز پوزیشن ساتھ لگا کر ان کی جوائننگ واپس کر دی گئی۔
چارج دینے کا انکشاف