ڈیفنس، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ، بیٹا قتل
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ مقتولین میں محمود شفیع اور اس کا بیٹا تصور شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور باپ بیٹے کی نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین پر 2021ءمیں تھانہ سبزہ زار میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوہرے قتل کا یہ واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے پورٹ طلب کر لی ہے۔
باپ، بیٹا قتل