• news

گارڈن ٹا¶ن: گھر میں 5 لاکھ کا ڈاکہ: نواب ٹا¶ن: راہگیر سے 4 لاکھ 35 ہزار چھین لئے


لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے گارڈن ٹاو¿ن کے علاقے میں محبوب احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹاو¿ن کے علاقے میں گن پوائنٹ پر ابرار خان سے 4لاکھ 35 ہزار روپے، سبزہ زار کے علاقے میں ہارون اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر4لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، مسلم ٹاو¿ن میں طارق سے گن پوائنٹ پر30 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں عقیل سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں عبداللہ سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں عماد سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار نقدی اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں صادق سے 50 ہزارنقدی اور موبائل فون، مغلپورہ کے علاقے میں اعظم سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون، گجر پورہ کےعلاقے میں نعمان سے 13 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس، گرین ٹاو¿ن، باغبانپورہ اور برکی کے علاقوں میں سے4 کاریں جبکہ ریس کورس، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ، سندر، نواں کوٹ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن