• news

عمران صفائی پیش کرنے کی بجائے حکومت  پر نااہل کرانے کا الزام لگا رہے: شیری رحمن


اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ سال کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہونے اور حقائق چھپانے کے باعث نااہل ہوئے تھے۔ توشہ خانہ کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک انہوں نے ایک بار نہیں کئی بار یو ٹرن لئے ہیں۔ آغاز میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو ہی چیلنج کر دیا تھا۔ پہلے کہتے رہے میں نے توشہ خانہ کے تحائف نہیں بیچے اب کہہ رہے کہ میں نے اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے تحائف بیچے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن