• news

شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے  کی ترمیم شدہ درخواست پر نوٹس جاری 


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ترمیم شدہ درخواست پرآئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنی درخواست میں ترمیم کردی ہے، جس پر وکیل درخواست گزار بیرسٹر احسن جمال پیر زادہ نے کہا کہ ترمیم کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی لگا دی ہیں،آج کل جو قانون پاس ہورہے ہیں بہت افسوس ناک ہے لگتا ہے ہماری ضمانتیں بھی آپ کے پاس آئیں گی، جس پر جسٹس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہماری بھی نہ آجائیں ، عدالت نے ترمیم شدہ درخواست پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت10 اگست تک ملتوی کردی۔
 نوٹس جاری 

ای پیپر-دی نیشن