• news

بی آئی ایس پی بورڈ کا اجلاس، رواں مالی سال کیلئے 471 ارب کے ریکارڈ بجٹ کی منظوری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بورڈ کے 60ویں اجلاس مےں رواں مالی سال کیلئے 471 ارب کے ریکارڈ بجٹ کی منظوری دی، جس میں 9.3 ملین خاندانوں پر مشتمل بینظیر کفالت پروگرام کے لیے 361.5 ارب، بینظیر نشوونما کے 1.5 ملین مستحقین کیلئے 32.27 ارب اور بینظیر تعلیمی وظائف کے لیے 55.4 ارب روپے شامل ہیں جس سے 9.2 ملین بچے مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ، بینظیر انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے تحت 50000طالب علموں کیلئے 6 ارب روپے مختص کئے گئے۔ بی آئی ایس پی کے ڈی جی فنانس نے بورڈ کو بریفنگ دی کہ کل بجٹ کا صرف 1.28 فیصد ملازمین کے لیے ہے جس میں انتظامی اخراجات بھی شامل ہیں جبکہ باقی بجٹ پروگرام پر مبنی ہے۔ 23۔ 2022ءکے نظرثانی شدہ تخمینوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ بجٹ کا 99 فی صد پروگرام پر خرچ کیا گیا۔
منظوری

ای پیپر-دی نیشن