شرقپور: تاوان کیلئے 61 سالہ شخص اغوا‘ ورثاءسے 4 کروڑ کا مطالبہ
شرقپور شریف+فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور میں نامعلوم افراد نے تاوان لینے کی خاطر 61 سالہ شخص کو اغوا کر لیا۔ ملزمان نے ورثاءکو ٹیلیفون کر کے 4 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبہ پورا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیدیں۔ شمس القمر باجوہ بحریہ ٹاﺅن کا رہائشی اپنی کار میں سوار ہوکر لاہور سے شرقپور کے علاقہ چک نمبر 6 یو سی سی میں زرعی رقبہ میں زمین کی نگہداشت کے سلسلے میں اکثر جاتے تھے۔ گزشتہ روز گھر واپس نہ پہنچے تو تشویش لاحق ہونے پر ان کا بیٹا محمد سلی اختر باجوہ ڈھونڈنے کیلئے نکلا تو پتہ چلا ریسکیو آفس پل نہر اپر چناب کینال شرقپور کے قریب گاڑی اور موبائل وہیں چھوڑ گئے ہیں۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی کال آئی تو ملزمان نے کہا کہ آپ کے والد کو ہم نے اغوا کر لیا ہے لہٰذا چار کروڑ روپے کا بندوبست کرو‘ اگر مطالبہ پورا نہ کیا تو نتائج اچھے نہ ہونگے۔
اغوا