• news

فیروز والہ: تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کچل دیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی 


فیروزوالہ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) لاہور شیخوپورہ روڈ قلعہ ستار شاہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ سواردو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ رکشہ سواریاں لے کر شاہدرہ سے شیخوپورہ جا رہا تھا پیچھے سے تیر رفتار ڈمپر آیا جو بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گیا۔ نوجوان سجاد احمد اور ایک نامعلوم نوجوان 22 سالہ موقع پر دم توڑ گئے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری اور اور ڈمپر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں میں حمزہ، نادر اور عمران علی شامل بتائے گئے ہیں۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوراً ریسپانس کر کے شدید زخمی افراد نادر ولد مظفر عمر 20 سال اور نامعلوم عمر 30 سال کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی امدای ٹیم نے جاں بحق افراد سجاد ولد ظہور عمر20 سال اور نامعلوم عمر19 سال کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
 2 افراد جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن