• news

ہارون آباد: گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا


ہارون آباد (نامہ نگار) گھریلو جگھڑے پر فائرنگ کرکے بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ نواحی گاﺅں 143 سکس آر میں محمد انور نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی زوہب کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بھائی قتل

ای پیپر-دی نیشن