لوگو کے بعد ٹوئٹر نے ’ری ٹویٹ‘ کو ’پوسٹ‘ میں تبدیل کر دیا
نیویارک (نیٹ نیوز) ٹوئٹر نے اپنے لوگو اور رنگت کے بعد ٹویٹ کے نام کو بھی تبدیل کر دیا۔ ٹوئٹر کو ابتدائی طور پر 24 جولائی کو تبدیل کر کے اس کی رنگت بلیو سے بلیک کر دی گئی تھی اور اس کا تاریخی ’پرندے‘ کا لوگو ہٹا کر اس کی جگہ ’ایکس‘ دیا گیا تھا۔ اب ٹوئٹر کو ’ایکس‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے تاہم تاحال ویب ایڈریس وہی ہے۔ ٹوئٹر نے دو اگست کو ایک اور بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ’ٹویٹ‘ کے نام کو تبدیل کر کے ’پوسٹ‘ کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ پلیٹ فارم نے ’ری ٹویٹ‘ کا نام بھی تبدیل کر کے ’ری پوسٹ‘ کر دیا۔
پوسٹ