صدر نے قانون شہاد ت اور نشہ آور مواد کنٹرول ترمیمی بل 2023 کی منظوری دیدی
اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون شہادت ترمیمی بل 2023 اور نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ترمیمی بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75کے تحت دی۔ بدھ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2بلوں کی منظوری دے دی۔،صدر مملکت نے قانون شہادت ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی،بل کا مقصد قانون شہادت 1984میں ترمیم کرنا ہے،صدر مملکت نے نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ترمیمی بل 2023کی بھی منظوری دے دی،بل کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ 1997میں ترمیم کرنا ہے،صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75کے تحت دی۔
صدر منظوری