جسٹس کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب
اسلام آباد (وقائع نگار)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعرات تین اگست دن دو بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کرلیا ۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ،اجلاس میں اسلام آباد پراسکیوشن ونگ کے قیام اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ،اجلاس میں اسلام آباد ماڈل جیل کے قیام کی راہ میں درپیش مسائل پر بھی بات ہوگی ،اسلام آباد میں ریونیو کورٹس کے قیام کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں،پولیس حکام کیس میں سزاو¿ں اور بریت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کریں گے،سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری قانون و انصاف اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن اجلاس میں شریک ہونگے ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ، آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی شرکت کرینگے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اینڈ ویسٹ کو بھی شرکت کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے ،تمام حکام کو متعلقہ ریکارڈ کیساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایات کی گئی ہے۔
جسٹس کمیٹی اجلاس طلب