نو مہینوں کے دوران مصر میں سیاحت کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ
قاہرہ(این این آئی)حالیہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاحت کے شعبے سے مصر کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران یہ 25.7 فیصد بڑھ کر تقریبا 10.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ مصری سیاحت اور نوادرات کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کی تفصیلات جاری کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرونا وبا کے بعد پیدا ہونے والے مسائل، سپلائی چین میں کمی، افراط زر اور روس یوکرین جنگ کے بحران کے باوجود مصر میں سیاحت کے شعبے میں زر مبادلہ میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں بحالی کی وجہ سیاحت اور سفری خدمات کی اعلی عالمی طلب کو قرار دیا۔ مالی سال 2022/2023 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران سیاحت کی آمدنی 10.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو کہ مالی سال 2021/2022 8.2 ارب ڈالر تھی۔مرکز نے بتایا کہ مصر میں سیاحتی خدمات کی اعلی عالمی مانگ اس لیے ہے کیونکہ مصر سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے۔ اس کی ساخت، تاریخ اور اور آثار قدیمہ عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ مصر میں 2,160 آثار قدیمہ کے مقامات ہیں، جن میں سے 134 سیاحت کے لیے کھلی ہیں۔علاوہ ازیں 43 نوادرات کے عجائب گھر، جن میں سے 31 دیکھنے کے لیے کھلے ہیں، 479 غوطہ خوری اور سمندری سرگرمیوں کے مراکز، 1199 ہوٹل ،261 فلوٹنگ ہوٹل، 235 ماحول دوست ریستوران اور کیفے ہیں۔ 2,259 سیاحتی کمپنیاں، 18,190 سیاحتی گاڑیاں اور سیاحتی سامان کی 2,407 دکانیں سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔
مصر/ سیاحت آمدن