• news

 پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت، گرفتاری پر پابندی، سنگل بنچ کے فیصلے پر حکم امتناعی میں توسیع


لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کوغیرظاہرشدہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اورحفاظتی ضمانت دینے کے خلاف حکومتی اپیل پرسنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی، جس میں پرویز الٰہی کوغیرظاہرشدہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔پرویزالٰہی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے اپیل کو نا قابل سماعت قرار دیا اوراسی بنیاد پر اسے مسترد کرنے کی استدعا کی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب کے وکیل نے نشاندہی کی کہ حکومت نے اپیل سنگل بنچ کے سامنے دائر نہیں کی۔ حکومتی اپیل پرمزید کارروائی 7 اگست کو ہوگی۔
پرویز الٰہی

ای پیپر-دی نیشن