• news

اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے ذوالفقار مگسی، اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور 


 اسلام آباد (نامہ نگار) اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے ذوالفقار مگسی اور اسلم رئیسانی کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی طویل مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن 8 اگست کو مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا حتمی نام حکومت کو دے دی گی۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوئی اور نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ اگلا اجلاس جمعہ کو دوبارہ ہو گا۔ جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور دیگر رہنماوں سے مشاورت کی۔ راجہ ریاض نے کہا کہ 8اگست تک اپوزیشن تین ناموں پر اتفاق کر لے گی۔
راجہ ریاض 

ای پیپر-دی نیشن