توشہ خانہ کے 35 سوالات پوچھے گئے تو محترم کے پاس کوئی جواب نہیں تھا: عطاءاللہ تارڑ
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ایک نامی گرامی مجرم جس پر ملک سے گداری سائفر کا کیس ہے، ملزم پر توشہ خانہ کی چوری اور9 مئی کے واقعات میں بھی ملوث ہے۔ کبھی ایک بہانا تو کبھی دوسرا بہانا،40 میں سے3 پیشیوں پر ملزم کی حاضری لگی ہے۔ توشہ خانہ کے تحائف لئے گئے اور فروخت کیا گیا، جوئے کا پیسہ کہیں اور لگا دیا۔ توشہ خانہ کے35 سوالات پوچھے گئے تو محترم کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، ملزم کے وکیل علی ظفر نے الیکشن کمشن کے روبرو مانا کہ تحائف بیچے گئے ہیں، کل باقاعدہ بڑھکیں ماریں کہ میں نہیں میرے ملٹری سیکرٹری وسیم چیمہ بیچتے تھے۔
عطاءاللہ تارڑ