القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (وقائع نگار) القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی اور ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے دائر درخواست میں القادر ٹرسٹ کی دوبارہ رجسٹریشن اور لیبر اینڈ انڈسٹری ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے التوا کو خلاف قانون قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو القادر ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے سے روکے، رجسٹریشن اور ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرسٹ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست دائر