مراد اکبر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پرآئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے لاپتہ بھائی مراد اکبر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مراد اکبر کا سراغ لگانے میں ناکامی پرآئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد پیش ہو کر لاپتہ مراد اکبر سے متعلق آگاہ کریں۔ وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا گیا کہ مراد اکبر ہماری تحویل میں نہیں ہے۔