• news

مغربی کنارے میں فائرنگ سے 6 اسرائیلی آبادکار زخمی، ایک فلسطینیشہید


مغربی کنارہ(این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع بڑی یہودی بستی معالی ادومیم میں ایک شاپنگ مال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھے اسرائیلی آبادکار زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ ان اسرائیلیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔اسرائیلی پیرامیڈک اورین برل نے بتایا کہ ہم معالی ادومیم میں ایک ریستوراں میں گئے جہاں ہم نے دیکھا کہ فائرنگ کی زد میں آنے والا ایک شخص مکمل طور پر ہوش میں ہے اور اس کے جسم کے اوپری حصے پر گولیوں کے زخم ہیں۔سوشل میڈیا پر زیرگردش فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور پیلے رنگ کی چمکدار جیکٹ پہنے زمین پر بے حس وحرکت پڑا ہے، جبکہ اس کے جسم سے خون بہ کرنیچے فٹ پاتھ پر جا رہا ہے۔غزہ کی پٹی کی حکمران فلسطینی جماعت حماس کا کہنا تھاکہ یہ حملہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجداقصی پر دھاوے کے جواب میں کیا گیا ہے۔اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ پندرہ ماہ سے بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائیوں، فلسطینیوں کی سڑکوں پر کارروائیوں اور فلسطینی دیہات پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کی وجہ سے تشدد کا یہ سلسلہ اور بھی بدتر ہو گیا ہے۔
فلسطینی شہید

ای پیپر-دی نیشن