• news

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر 

 لاہور (آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوی نظام نہیں،حالیہ اضافہ سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہو گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قراردیا جائے۔
درخواست دائر

ای پیپر-دی نیشن