ستلج میںسیلاب ، بستی مہرو کا بند ٹوٹ گیا : بہاولپور ، 7 اگست تک دفعہ 144 نافذ
وہاڑی‘ بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث بستی مہرو بلوچ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ پانی بستی مہرو بلوچ میں داخل ہو گیا۔ بستی کا زمنی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر 7 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔ بہاولپور میں 7 اگست تک کشتی میں دریا عبور کرنے، دریا میں آمدورفت اور تیراکی پر پابندی ہوگی۔ دریا کے پتن پر گھومنے پھرنے اور مجمع لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق بہاولپور ضلع کے 21 مقامات پر ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
سیلاب/ بند ٹوٹ گیا