بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، نگران حکومتوں کی تشکیل، سیاسی جماعتوں سے رابطے ہونگے
اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام اباد پہنچ گئے، ان کی اسلام آباد میں آمد کا ایک مقصد ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی معاملات جن میں نگران حکومتوں کی تشکیل، الیکشن کے بروقت انعقاد کے حوالے سے پیدا ہونے والی کنفےوژن، دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے، ایوان کے اندر ہونے والی تےز رفتار قانون سازی، اور دوسرے امور پر پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور اس حوالے سے پارٹی کے موقف کو حتمی شکل دےنا شامل ہے۔ پی پی پی کے ذریعے نے بتایا ہے کہ، قومی اسمبلی اور سینٹ کے اندر حال ہی میں چند اہم بل منظور کیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماو¿ں نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا ہے کہ قانون سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کی طرف سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، پارٹی کے ارکان اور وزراءاس قانون سازی کے حوالے سے کنفیوز رہے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، کےونکہ پارٹی کی قےادت کی جانب سے کوئی گائےڈ لائن نہےں تھی ،جس کی وجہ سے بعض اےسے بل منطور ہو گئے جو پارٹی کی اعلانےہ موقف سے مطابقت نہےں رکھتے ہےں ۔
بلاول اسلام آباد