نگران وزیراعظم کے ناموں پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ہوئی ہے:فہمیدہ مرزا
اسلام آباد(نا مہ نگار)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے ناموں پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت ہوئی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اجلاس میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے ۔اپوزیشن کا آئندہ اجلاس جمعہ کو بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنا نام پیش کریں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی نام سامنے نہیں آئے۔ہم سنجیدہ نام دیں گے ، اپوزیشن کا نامزد کردہ نام بھی نگران وزیراعظم ہو سکتا ہے۔
فہمیدہ مرزا