• news

 (ن) لیگ کی قیادت نے ملک کو معاشی کرائسز سے نکال دیا :سیف املوک کھوکھر 


 لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ملک سیف املوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر کان غزالی سلیم بٹ، سید توصیف شاہ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں شہباز شریف کی قیادت اور میاںنواز شریف کی سرپرستی میں ملک کو معاشی کرائسز سے نکال دیا ہے گو کہ اس وقت مہنگائی کی شکل میں عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے جس کا ادراک مسلم لیگ ن کی قیادت کو بخوبی ہے۔ بہت جلد مہنگائی کو کنٹرول کر لیا جائےگا۔ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو معاشی کرائسزسے نکال سکتی ہے۔ گذشتہ روز کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کا انتظام سنبھالا اس وقت ہر طرف سے ان پر تنقید کی گئی لیکن آئی ایم ایف کا معاہدہ ہونے کے بعد عالمی مالیاتی اداروں نے شہباز شریف کے طرز حکومت کی تعریف کی جبکہ پاکستان دشمن جماعت تحریک انصاف نے آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ملک دشمن عناصر کی تمام چالیں ناکام ہوئی اور پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن