• news

الخدمت فا¶نڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت ملتان میں تربیتی ورکشاپ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فا¶نڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت ریجنل ذمہ داران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد قرضوں کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنانا تھا۔ورکشاپ میں شرکاءکی کپیسٹی بلڈنگ کے مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی گئی۔اس موقع پر صدر الخدمت فا¶نڈیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر اشرف علی عتیق، الخدمت مواخات پروگرام کے مرکزی انچارج حافظ شیراز احمد، جنوبی پنجاب کے ڈائریکٹر مواخات پروگرام علی نظامی، ریجنل ذمہ داران اور 11 اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے 11 اضلاع سے آنے والے ذمہ داران کا خیر مقدم کیا اور انکے کام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت مواخات پروگرام کا مشن مہنگائی میں پسے ہوئے بے روزگار اور محنت کش افراد کو روزگار میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن