• news

دوحہ: افغان وزیر خارجہ کی امریکی‘ برطانوی سفیروں سے ملاقات‘ سکیورٹی‘ معیشت پر تبادلہ خیال


دوحہ (نیٹ نیوز) افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر میں امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جہاں سکیورٹی اور معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ سپین‘ جنوبی کوریا‘ ہالینڈ‘ اٹلی‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا کے نمائندوں سے بھی ملے۔ سیاسی‘ معاشی‘ گڈگورننس اور انسداد منشیات کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر متقی

ای پیپر-دی نیشن