• news

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کاملک  گیر شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ماہ اگست یوم آزادی کے مہینے میں ”ایک بشر ایک شجر“ کے عنوان سے ملک گیر شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ملک گیر شجر کاری مہم کے تحت ملک کے تمام شہروں میں پودے لگائے جائیں گے۔تمام کالجز اور یونیورسٹیز میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔پودے فراہم کئے جائیں گے تاکہ طلبہ اس مہم کا حصہ بن سکیں۔ مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں منعقدہ اجلاس میں 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شجر کاری مہم کے آغاز کا اعلان کیا۔اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن