عوام کو ریلیف نہ دینے پرمرحلہ وار احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے: طاہر ڈوگر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حالیہ پٹرول میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور غریب کو ریلیف نہ دیا گیا تو مرحلہ وار احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔غریبوں کا خون نچوڑنا بند کیا جائے اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔پائیدار امن معاشی استحکام کے فروغ ا ور انتہا پسندیکے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آئی ایم ایف کو غریب عوام کا دشمن اور استحصالی ادارہ ہے۔ آئی ایم ایف کی بدولت ہی پاکستان میں مہنگائی کا طوفا ن ہے۔ ٹیکسوں کی بھرمار لیوی جیسے ٹیکس مسلط کرنا اور عوام کو سبسڈی دینے سے روکنا سارے ظالمانہ اقدامات کے پیچھے آئی ایم ایف کا ہاتھ ہے۔ حکمران اب ہوش کے ناخن لیں۔ آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کرکے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔ آدھا پیسہ سود کی نظر ہوجاتا ہے اور کچھ کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے اور قرضوں کا سارا بوجھ عام آدمی پر ڈالدیاجاتا ہے۔