• news

علامہ احمد اقبال رضوی کی3شیعہ پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت،قاتلوں کی گرفتارکا مطالبہ


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 شیعہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور شہداءکے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن