ارشاد اللہ سندھو کے والد وفات پرپیپلزپارٹی کی قیادت کی تعزیت
لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کے والد محمد بشیر سندھو وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کو مقامی قبرستان موکھل سندہواں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، رانا فاروق سعید، سید حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ، میاں ایوب،رانا جواد اور دیگر نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ ارشاد اللہ سندھو کے والدکی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔