الحمراءیوم استحصال کشمیر کے موقع پر واک،تصویری نمائش کرے گا:محمدسلیم ساگر
لاہور(کلچرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور آرٹس کونسل الحمراءیوم استحصال کشمیر کے موقع پر واک،تصویری نمائش اور ملی نغموں کا پروگرام پیش کرئے گا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیر کے عوام کی آزادی کیلئے انکی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ یہ دن بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی یاد میں منایا جا رہاہے۔ یہ دن کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جو کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبر کا شکار ہیں۔واک میں فنکار برادری سمیت الحمراءافسران وملازمین شرکت کریں گے۔تصویری نمائش میں آرٹسٹ کشمیریوں کے حق اداریت کیلئے آواز بلند کریں گے جبکہ ملی نغموں کے پروگرام میں بچے، بڑے سب مل کر کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کریں گے۔