گھر کی چھت گرنے سے6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی
لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے6 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ہیں۔ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب عمران ،اس کی بیوی اور چار بچے گھر کی دوسری منزل پر سو رہے تھے کہ گھر کی دوسری منزل کی چھت زور دار دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے زخمیوں کو باہر نکالا۔ 4زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پرانی بلڈنگ میں 5فیملیاں رہائش پذیر ہیں۔