• news

راجہ پر ویز اشرف کی قیادت میں قومی اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کا کام ہورہا ہے :اشرف بھٹی


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف کی قیادت میں اس وقت قومی اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کا کام ہورہا ہے اور جب موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی تو یہ قانون سازی ایک ریکارڈ قانون سازی کے طور پر لکھی جائے گی۔ اس سے پہلے تو پی ٹی آئی کی حکومت نے اسمبلی میں اپنے سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا تھا۔راجہ پرویز اشرف جب وزیر اعظم تھے تو تب بھی وہ اسمبلی میں موجود ہر جماعت کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے تھے چاہے ان کا تعلق اپوزیشن سے ہوتا تھا یا پھر حکومتی بینچوں سے۔پیپلز پارٹی کو اگر عوام نے حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہماری لیڈر شپ ان کو مایوس نہیں کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن