• news

فاروق سعید سے محسن علی ڈوگر کی ملاقات ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید سے پی پی 179سے محسن علی ڈوگر نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔رانا فاروق سعید نے محسن علی ڈوگر کو پارٹی مفلر پہنا کر پیپلز پارٹی میں شامل کیا۔ شمولیتی تقریب میں رانا بلال فاروق ایڈوکیٹ، میاں عتیق،ناصر عمر،طاہر عاقب،میاں نعمان یوسف، چودھری وقاص ایڈوکیٹ،سردار صہیب ایڈوکیٹ، آصف ڈوگر ایڈوکیٹ،جاوید اقبال بھٹی شریک تھے۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ محسن علی ڈوگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں۔محسن علی ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن