• news

پانی چوری کے خاتمے کی مہم کے اعدادو شمار جاری 


لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ آپباشی پنجاب نے پانی چوری کی خاتمے کی مہم کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ سال 2023 میں یکم جنوری سے 31 جولائی تک اس مہم کے دوران 16027 ترمیم شدہ موگوں کی مرمت کرکے ان کو ان کے اصلی سائز پر بحال کیا گیا۔ ترجمان آبپاشی کے مطابق اسی دوران میں مجموعی طور پر پانی چوری کے10216 کے واقعات کی نشاندہی کی گئی جن میں پائپ اور کٹ لگا کر پانی چوری کے واقعات شامل ہیں اور محکمہ کی ٹیموں نے نہروں پر نصب غیر قانونی پائپ اتار پھینکے۔ شب و روز جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 8154 پانی چوری کے واقعات کی پولیس کو رپورٹ کی گئی اور کل 1810 ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور 108 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن