• news

مہنگائی،بجلی بل،پٹرول میں اضافہ،شہری گھریلو چیزین بیچ کر مہنگے بل دینے پر مجبور :عمیر مشتاق کمبوہ 


 فیروزوالہ( نامہ نگار ) پی پی 138 کوٹ عبدالمالک جماعت اسلامی کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے ۔ عمیر مشتاق نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ بجلی کے بلوں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ شہری اپنی گھریلو چیزین بیچ کر بجلی کے مہنگے بل دینے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں کمی اور بلوں میں لگائے گئے اضافی ٹیکسز کو فل فور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن