زمینداردھان کی فی ایکڑ پیداوار پر بھرپور توجہ دیں:قربان علی خاں
فیروز والہ (نامہ نگار)محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ کے زیر اہتمام دھان کی پیداوار بڑھانے کہ سلسلے میں زمینداروں میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے زراعت کوٹ عبدالمالک کے زیر اہتمام رانا بھٹی اور گالو دھینگاں میں محمد آصف چدھڑ کے زرعی فارم پر تقریب ہوئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں اورزراعت آفیسر مرکز کوٹ عبدالمالک سید شعیب بخاری سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران کاشتکاروں اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر دھان کی زیادہ پیداوار بڑھانے کیلئے ایک ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس لیے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی دھان کی فی ایکڑ پیداوار بھرپور توجہ دیں۔