• news

بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ نجم سیٹھی‘شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہورہاسرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ پی سی بی سے جانے والے نجم سیٹھی اب بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اندرونی سیاست ہو رہی ہے۔ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ نے مشترکہ طور پر کیا جو سابق عہدیداران نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہو رہا۔ موجودہ پی سی بی مینجمنٹ کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاءاشرف کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے، پیٹرن آپ کے معاملات دیکھنے سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کے معاملات اچھے انداز میں ہوں گے، جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن کیلئے کیش ایوارڈ کا اعلان قابل ستائش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن