رانا ثنا نے بغداد سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کر دیاتقریب میں عراق کے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ میجر جنرل نشاط اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پاکستان یاور حسین نے بھی شرکت کی عراق میں مقیم 25000 پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال زیارات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور روزگار کیلئے عراق کا رخ کرتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںوزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےعراق میں مقیم پاکستانی شہری اور زائرین اب پانچ اور دس سال کی مدت کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ حاصل کر سکیں گےاس سے قبل عراق میں مقیم پاکستانیوں کو صرف ایک سال کیلئے مینوئل پاسپورٹ جاری کئے جاتے تھے، جسکی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھااس سہولت سے پاکستانی کمیونٹی کو اقامہ، ویزہ اور روزگار حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی مزید برآں، اس سسٹم کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کے ڈیٹا کی آن لائن تصدیق بھی کر سکے گااس سہولت کے تحت پہلی مرتبہ گجرات کے محنت کش زید اظہر کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے حصول کیلئے ڈیٹا کا پروسیس مکمل کیا گیا۔
رانا ثنا