قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت سکیورٹی گارنٹی سے مشروط ، آئی سی سی سے بات کرنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)حکومت نے قومی ٹیم کی سکیورٹی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں قمر زمان کائرہ، احسان مزاری، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ سکیورٹی گارنٹی ملنے پرقومی کرکٹ ٹیم بھارت جائےگی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کو آئی سی سی کے ساتھ اٹھائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاءاشرف حکومت کے تحفظات سے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔
کرکٹ ٹیم اجلاس