ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات ، تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے ، بلاول ، معاہدہ طے
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ،نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار،خبرنگار،نامہ نگار)پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ سٹریٹجک تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خارجہ میں پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔بعد ازاں مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا، 2023 سے 2028 تک کے لیے باہمی تجارتی معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت 5 ارب ڈالرز تک بڑھے گی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔تر جما ن دفتر خارجہ کے مطابق یہ ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ایر انی وزیر خا رجہ حسین امیر عبداللہیان، وزیرخا رجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ آمد پر اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پرتپاک ا استقبال کیا اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری قومی تاریخ امن و امان کے قیام اور استحکام کے لیے پاکستان پولیس کے افسران و جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی لازوال داستانوں سے لبریز ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔سپیکر قومی راجہ پرویز اشرف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ خوش آئند ہے، دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایرانی بھائیوں کے پاکستان کے بارے میں مخلصانہ جذبات اور احساسات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایران نے مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے