قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج ‘عمرہ ریگولیشن بل کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نا مہ نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستان رویت ہلال بل 2023 ، "حج اور عمرہ ریگولیشن بل کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔