• news

وزارت آبی وسائل کا رویہ: پی اے سی برہم، وزیراعظم ناراضی خط لکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وفاقی سیکرٹری آبی وسائل کے بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے صورتحال پر وزیر اعظم اور وزارت کیلئے سپیشل اسسٹنٹ کو ناراضگی کا خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔ پی اے سی کا اجلاس چیرمین نور عالم خان کی سربراہی میںگزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ چیئرمین واپڈا اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اس کمیٹی کی میٹنگ چار بار کینسل کی گئی ہے۔ کبھی سیکرٹری موجود نہیں ہوتے ہیں جبکہ کبھی چیئرمین واپڈا کی جانب سے التوا کی درخواست کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ وزارت نے آڈٹ اعتراضات کے جوابات نہیں دینے ہیں انہوں نے کہا اس صورتحال کے بارے میں وزیر اعظم اور وزارت کیلئے وزیر اعظم کے سپیشل اسسٹنٹ کو ناراضگی کا خظ لکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن