• news

انٹر بنک میں ڈالر 2.18 روپے سستا، سونے کی قیمت 2800 روپے تولہ گر گئی

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں 2.18 روپے کی کمی سے ڈالر کی قدر 289.38روپے سے گھٹ کر 287.20 روپے پر آ گئی۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 292.50 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر 321روپے سے کم ہو کر 320روپے ہو گئی۔ جبکہ 3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 374روپے سے گھٹ کر 371روپے پر آ گئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 2800روپے سستا ہو کر 2لاکھ 20ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز دس گرام سونے کی قیمت میں 2401 روپے کی کمی واقع ہوئی جس دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 88ہزار 786روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 15ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1936ڈالر ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن